Live Updates

پی ٹی آئی جان بوجھ کر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘ سعید غنی

پیر 7 مئی 2018 20:21

پی ٹی آئی جان بوجھ کر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘ سعید ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پی ٹی آئی جان بوجھ کر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے، بنا کسی درخواست اور اجازت کے کس طرح گلشن اقبال میں جلسہ ممکن ہے، پی ٹی آئی کے رہنما صرف کیمپ لگانے پر اپنا قبضہ کر کے جلسہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی نے پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، نجمی عالم اور سعدیہ جاوید بھی موجود تھی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی شہرمیں بے چینی کی صورت حال پیدا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے گلشن اقبال میں جلسہ سے قبل ڈپٹی کمشنر شرقی سے جلسے جلوسوں کے حوالے سے تفصیلات لے کر جمعہ کے روز درخواست جمع کروائیں۔

جبکہ پی ٹی آئی نے 4مئی کو سوشل میڈیاپر آفشیل طریقے سے مزار قائد وی آئی پی گیٹ پر جلسہ منعقد کیا جو مقامی ٹی وی چینلز نے ٹیکرز بھی چلائی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سے جب فون پر بات ہوئی تو انہوں نے ہماری ساری چیزیں قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رات کو یہ فیصلہ کیا ہے کہ جلسہ پیپلز پارٹی والے مقام پر ہوگا اور جس طرح جلسہ کے مقام پر ہمارا قبضہ اور کیمپ قائم ہے تو جلسہ کا اختیار بھی ہمارا ہے۔

پیپلز پارٹی حکومت میں رہنے کے باوجود لیاقت آباد جلسہ اور گلشن اقبال جلسے میں قانونی تقاضے پورے کررہی ہے ۔ اس سے قبل لیاقت آباد جلسہ میں بھی مہاجر قومی موومنٹ کے جلسہ کے حوالے سے آفاق احمد سے فون پر رابطہ ہوا اور انہیں ٹنکی گرائونڈ جلسہ کے حوالے سے بتایا کہ اگر آپ تاریخ بڑھا سکتے ہے تو بتا دیں بصورت ہم جلسہ کی تاریخ پر نظر ثانی کرے تو انہوں نے اپنے جلسہ کی تاریخ بڑھا دی۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم آج باقاعدہ جلسہ کے حوالے سے کیمپ اور انتظامات شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب علی زیدی سے بات کی گئی اور ان سے انصاف کی توقع کی گئی تو انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ 12مئی کا جلسہ لیاقت آباد سے بڑا جلسہ ہوگا اور اسی دن عمران خان کا بھی جلسہ ہے جس میں اگر عوام کی شرکت نہ ہوئی تو عمران خان اپنی کراچی تنظیم کی چھٹی کردے دی اور پی ٹی آئی کے آپسی گروپنگ کی وجہ سے یہ ساری صورت حال پیدا ہورہی ہے ۔

پی ٹی آئی کا ایک گروپ مزار قائد جبکہ دوسرا گروپ گلشن اقبال میں جلسہ کا اعلان کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول میں رکھے سیاسی گشیدگی نہ پیدا کرے جس کے سبب گلی محلوں میں انتشار برپا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس قبل جب پی ٹی آئی نے مزار پر جلسہ کیا تو ایم کیو ایم سے اجازت لی اور حلف اٹھایا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قبل ایم کیو ایم کے میئر وسیم اختر کیلئے فردوس شمیم نقوی ووٹ مانگتے رہے اور ڈی ایم سی ویسٹ کے چیئرمین کیلئے انہوں نے قرآن پر حلف اٹھانے کے باوجود ایم کیو ایم کو ووٹ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی تشہیر کیلئے کراچی میں یہ سب ڈرامہ رچا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات