پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کا اجلاس

پیر 7 مئی 2018 20:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کا اجلاس کراچی کی جنرل سیکریٹری ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، خواتین ونگ سندھ کی صدرایم این اے شگفتہ جمانی، سیکریٹری اطلاعات سندھ سعدیہ جاوید نے شرکت کی۔

اجلاس میں 12مئی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلشن اقبال ضلع شرقی میں جلسہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے لیاقت آباد جلسہ میں خواتین کی بھرپور شرکت پر انہیں مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹنکی گرائونڈ میں خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے بچوں کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننے آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 12مئی کو گلشن اقبال میں ہونے والے جلسہ میں اس سے زیادہ خواتین کی شرکت کیلئے گلشن اقبال میں ڈور ٹو ڈور کام کیا جائے اور لوگوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جائے۔اجلاس سے ایم این اے شگفتہ جمانی نے کہا کہ خواتین کا کردار معاشرے اور سیاست میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو معاشرے اور سیاست میں بے شمار مواقع اور عزت فراہم کی ہے اور خواتین کے حقوق کی جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

اجلاس میںسندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا ،نائب صدر راشد حسین ربانی، ایم پی اے جاوید ناگوری، ایم پی اے شہلا رضا، مرزا مقبول، امان اللہ معسود، ذوالفقار قائم خانی، شکیل چوہدری ، آصف خان، عابد ستی، نوید بھٹی، لطیف آرائیں، اقبال ساند، لیاقت آسکانی، خلیل ہوت، ظفر صدیقی، جاوید شیخ، ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ، جنرل سیکریٹریز عبدالرحیم، کرم اللہ وقاصی، دل محمد، علی احمد جان، چوہدری اصغر آرائیں، ساجد جوکھیو،وقاص شوکت، جانی میمن، میر عباس تالپور، آصف خان، قاضی بشیر، شرف الدین جمالی، ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ، شاہینہ سعیدہ، ڈی ایم سیز کے چیئرمینز ، وائس چیئرمینز اور سٹی ایریاز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 12مئی کو گلشن اقبال ضلع شرقی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور جلسہ کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینگے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ لیاقت آباد ٹنکی گرائونڈ کے کامیاب جلسہ نے یہ بات ثابت کردی کہ کراچی شہر بلاول بھٹو زرداری کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور 12مئی کو حکیم سعید گرائونڈ میں کراچی کے شہری بہت بڑی تعداد میں شرکت کر کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دینگے اور یہ جلسہ کراچی کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔