انا للہ وانا الیہ راجعون

شیخ رشید کی بھابی انتقال کر گئیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا لندن کا دورہ ملتوی کرکے وطن واپس آنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 7 مئی 2018 19:35

انا للہ وانا الیہ راجعون
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) شیخ رشید کی بھابی انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بھابی انتقال کر گئی ہیں۔ شیخ رشید کی بھابی لاہور میں زیر علاج تھیں۔ تاہم طویل علالت کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔ پیر کے روز بھابی کے ہونے والے انتقال کے بعد شیخ رشید نے دورہ لندن ملتوی کردیا ہے۔

اس تمام صورتحال میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لندن کا دورہ ملتوی کرکے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے اٹلی کا دورہ بھی کرنا تھا۔ تاہم بھابی کے انتقال کے باعث شیخ رشید نے اٹلی کا دورہ بھی ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں، تاہم ان کے بھائی، بھائی اور دیگر اہل خانہ لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ بھابی کے انتقال کے بعد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں سمیت سماجی شخصیات کی جانب سے بھی شیخ رشید سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ سیاسی رہنماوں اور دیگر شخصیات نے شیخ رشید سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم خاتون کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ جبکہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرنے کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔


متعلقہ عنوان :