کراچی میں جلسہ پیپلز پارٹی کر گی یا تحریک انصاف ،انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا

پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت ملنے پر تحریک انصاف کا احتجاج، پریس کانفرنس کر ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر مئی 19:39

کراچی میں جلسہ پیپلز پارٹی کر گی یا تحریک انصاف ،انتظامیہ نے فیصلہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مئی 2018ء ) ::کراچی میں جلسہ پیپلز پارٹی کر گی یا تحریک انصاف ،انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت ملنے پر تحریک انصاف نے احتجاج شروع کر دیا جبکہ مقامی رہنماوں کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 12مئی کراچی میں جلسہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹ میں ٹھن گئی۔

کراچی کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی چھٹی کرواتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دی۔ڈپٹی کمشنرشرقی نے12 مئی کیلیےپیپلزپارٹی کوجلسےکااجازت نامہ جاری کردیا۔ اجازت نامہ پیپلز پارٹی ضلع شرقی کی درخواست پرجاری کیاگیا۔۔پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت ملنے پر تحریک انصاف نے احتجاج کیا اور اس معاملے ہر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ نے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایسا ماحول بنایا گیا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والےنعرہ لگاتےہیں بھٹو زندہ ہیں۔اگر آج بھٹوصاحب ہوتے توانہیں بھی افسوس ہوتا۔ڈراما اب ختم کریں اور ہمیں ہمارا کام کرنے دیں۔اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ آج دوپہر ڈھائی بجے سعیدغنی کو فون کیا۔انھیں بتایا کہ تین دن سے کیمپ لگایا ہوا ہے۔

بلدیہ میں جلسہ کرناتھا تو یہاں کہاں سے آگئے۔حکومت ان کی ہے پولیس ان کی ہے غنڈاگردی بند کریں۔اس موقع پر عارف علوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے پوچھا جا سکتا ہے کہ پہلے یہاں کون آیا ہے۔راؤانوار یاوڈیروں والی غنڈا گردی اب نہیں ہونی چاہیے۔ہم نےاجازت بھی لی ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کو بھی آگاہ کیا۔۔قتل وغارت کی سیاست اب نہیں ہونی چاہیے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی کراچی سےمتعلق پیکیج کا کہہ رہے ہیں۔شہر کےمسائل کے حل کے لیے نکلے ہیں۔