سی پیک کی تکمیل سے علاقے بالخصوص دیر بالا کی تقدیر بدل جائے گی، عنایت اللہ خان

پچھلے پانچ سالوںمیں ہم نے دیر کی قسمت بدل کر رکھ دی ہے،سابق سینئر وزیر بلدیات

پیر 7 مئی 2018 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سابق سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سی پیک میں ہم نے دیر اور چترال کے راستے چین تک شاہراہ پہنچانے کا منصوبہ شامل کیا ہے۔اس کی تکمیل سے علاقے بالخصوص دیر بالا کی تقدیر بدل جائے گی۔ دیر بالا کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کو اختیار دیا ہے اور کم ازکم پچھلے پانچ سالوںمیں ہم نے دیر کی قسمت بدل کر رکھ دی ہے۔

دیر بالا میں جماعت اسلامی کی کارکردگی کی سب سے بڑی مثال کرپشن سے پاک ہونا ہے۔جب قیادت کرپشن نہیںکرتی تو نیچے کے لوگ پھر کرپشن نہیں کر سکتے۔ جماعت اسلامی دیر میں میرٹ پر انتخاب لڑتی ہے اور جیت جاتی ہے۔اگلے الیکشن میں بھی دیر کے عوام اپنی ترقی اور خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی کو ہی ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

اتحادی حکومت میں جماعت اسلامی کے وزرا کی کارکردگی کی مثال مخالفین بھی دیتے ہیں۔

ہم نے یہاں سڑکوں،سکولوں اور بجلی کے جال بچھ دیے ہیں۔لوگں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیا ہے۔یہ ان پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق اور ان کے اس احسان کا بدلہ ہے جو انھوں نے ووٹ کی صورت میں جماعت اسلامی پر کیا ہے۔ ماضی کی طرح آئیندہ بھی ہم دیر کی ترقی کو پہلی ترجیح رکھیں گے۔وہ روخان پائین دیر بالا میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

تقریب سے تحصیل ناظم میر مخزن الدین نے بھی خطاب کیا ۔عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ اتحادی حکومت میں جماعت اسلامی کے زیادہ تر ارکان کا تعلق دیر سے تھا اس لیے ہماری توجہ دیر کی ترقی پر ہے ۔ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انشا ء اللہ اگلے الیکشنوں میں ہم پہلے سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ جماعت کے ارکان نے کرپشن سے پاک نظام کے قیام میں مثالی کارکردگی دکھائی ہے اور اپنے ارکان اور کارکنان کا سر اونچا رکھا ہے انھوں نے کہا کہ اسی کارکرکردگی کی بنیاد پر انشاء للہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔