پشاور، ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے نابینا بچوں کے لیے کتابوں کا عطیہ

پیر 7 مئی 2018 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد یونس آفریدی، نیشنل بک فائونڈیشنل کے ڈائریکٹرمراد علی، پرنسپل گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ محمد عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نیشنل بک فائونڈیشنل کے ڈائریکٹر نے نابینا بچوں کے لیے بریل کتابوں کی اشاعت اور بروقت فراہمی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو بریفنگ دی اور یقین دہائی کروائی کہ آئندہ نابینا بچوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بریل کتابوں کی ترسیل جاری رہے گی اور ان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کر نا پڑے گا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ ڈائریکٹر نیشنل بک فائونڈیشنل کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ مستقبل میں کتابوں کی فراہمی کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اس موقع پر نیشنل بک فائونڈیشن کے ڈائریکٹر نے نابینا بچوں کے لیے اپنی فائونڈیشن کی جانب سے 300 بریل کتابوں کا عطیہ دیا جس میں قرآن پاک اور دیگر کورس کی کتابیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈائریکٹر نیشنل بک فائونڈیشن کا نابینا بچوں کے لیے سپیشل بریل قرآن پاک اور دیگر کتابیں عطیہ کر نے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :