آپریشن کی کامیابیاں برقرار رکھتے ہوئے کراچی میں مزید بہتری لائی جائے ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف نے کراچی میں امن لانے پررینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کوششوں کوسراہا

پیر 7 مئی 2018 20:24

آپریشن کی کامیابیاں برقرار رکھتے ہوئے کراچی میں مزید بہتری لائی جائے ..
کراچی/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو برقرار رکھ کر شہر میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کی جائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پاک فوج کے سربراہ کو سندھ میں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن لانے پررینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کوششوں کوسراہا۔آرمی چیف نے شہر میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ کراچی میں حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری کی کوششیں جاری رکھی جائیں