سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے ‘ معصوم اور بے گناہ شہریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی خواہشات کے تحت کشمیر کے مسئلے کا حل نکالا جائے ،ْ قرار داد کا متن

پیر 7 مئی 2018 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے ‘ معصوم اور بے گناہ شہریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی جانب سے اس حالیہ تشدد کا نوٹس لے ،ْاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی خواہشات کے تحت کشمیر کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

پیر کو سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے قواعد معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد انہوں نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔ قرارداد میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق نکالا جائے۔