سنسر شپ فیس کی مد میں 6کروڑ85 لاکھ13 ہزار اور ایک صد روپیہ کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع

پیر 7 مئی 2018 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سنسر شپ فیس کی مد میں 6کروڑ85 لاکھ13 ہزار اور ایک صد روپیہ کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہی-یہ محکمہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبہ پنجاب میں منتقل ہوا تھا-پنجاب فلم سنسر بورڈ نے اب تک1129 فیچر فلمیں/ لوکل و امپورٹڈ ٹریلرز اور اشتہارات سنسر کیے ہیں- باقی صوبوں کی نسبت پنجاب فلم سنسر بورڈ کی کارکردگی نمایاں رہی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سیکرٹری پنجاب فلم سنسر بورڈ ، رانا اورنگزیب نے فلم مالکان و تقسیم کاروں اور سنیما مالکان کو انتباء کیا ہے کہ وہ غیر قانونی فلموں کی نمائش سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :