28ممالک میں پانچ سو خاندان آن لائن دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین

50سے زائد سکالرز24گھنٹے آن لائن بچوں کو قرآنی علوم پڑھا رہے ہیں،دائرہ کار بڑھایا جائے گا

پیر مئی 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن ای لرننگ پروگرام کے سکالرز کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علوم دینیہ بالخصوص قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنا بہترین عبادت اور صدقہ جاریہ ہے ۔ہر ذی نفس تک قرآن کی حقانیت کا پیغام پہنچانا وقت کی ناگزیر ضرورت،اسلامی ،ملی،قومی ضرورت ہے۔

قرآن امن ،محبت اور اعتدال کی تعلیمات سے عبارت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ دنیا کے 28 ممالک میں 500سے زائد خاندان ای لرننگ پروگرام کے تحت دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔سیشن سے پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل خان محمد،،ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، حافظ سعید رضا بغدادی،غلا م مرتضیٰ علوی،مقصود نوشاہی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

قرآنی و علوم دینیہ کے فروغ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ویثرن کی روشنی میں عالمگیرای لرننگ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مقصود نوشاہی نے بتایا کہ اس وقت یورپ،،،امریکہ،،،کینیڈا،،آسٹریلیا،مڈل ایسٹ،جاپان سمیت دنیا کے 28ممالک کے ساڑھے پانچ سو خاندانوں کے بچوں کو منہاج ای لرننگ پروگرام کے تحت آن لائن اسلامی تعلیم مہیا کی جا رہی ہے۔

علوم دینیہ کی درس و تدریس کا یہ عالمگیر آن لائن پروگرام 24گھنٹے جاری رہتا ہے اور 50سے زائد سکالرز مختلف اوقات کار میں دیار غیر میں مسلم خاندانوں کے ان بچوں کو قرآن پاک،عقائد،سیرت النبی ﷺ،ناظرہ قرآن،ترجمہ و تفسیراور عربی گرائمر کورسز کروا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویثرن کے مطابق 8سال قبل درس و تدریس کے اس عظیم اور جدید طریقہ کار کا آغاز کیا گیااور 8سالوں میں 2 ہزار سے زائد خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ای لرننگ کے اس پروگرام کا دائرہ اب سنٹرل ایشیا تک بڑھایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے مسلم خاندانوں کی اس ضمن میں بہت بڑی ڈیمانڈ ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ای لرننگ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو علوم دینیہ سے بہرہ مند کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم ،تحقیق اور امن کی عالمگیر تحریک ہے ۔100سے زائد ممالک میں اسلامک سنٹرز بھی اسلام اور پاکستان کے پر امن پیغام کو عام کرنے میں پیش پیش ہیں۔