لاہور، سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کا لیڈیز ٹائٹل سارہ محبوب نے جیت لیا

پیر مئی 20:30

لاہور، سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کا لیڈیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کا لیڈیز ٹائٹل سارہ محبوب نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد زیڈ ٹی بی ایل کی نور ملک کوشکست،۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایم ڈی ایس این جی پی ایل عامر طفیل تھے۔ اس موقع پر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے سپورٹس سیل کے صدر سہیل احمد گلزار، جنرل سیکرٹری اشرف ندیم، سپورٹس آفیسر محمد ہارون اور سیکرٹری پنجاب ٹینس رشید ملک،چیف ریفری عارف قریشی، فہیم صدیقی اور دیگر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ٹورنامنٹ میں 5 لاکھ 50 ہزار کی رقم 15 ایونٹس میں تقسیم کی گئی۔۔سوئی گیس کے انڈر 18 کے فائنل میں محمد شعیب نے ثاقب حیات کو دلچسپ مقابلے کے بعد6-3, 6-3 سے ہرا کر ڈبل کرائون حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

انڈر 14 کے فائنل میں حامد اسرار نے عزیر خان کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 6-1,3-6, 6-4 سے ہرا کر اس ٹورنامنٹ میں تیسرا ٹائٹل جیت لیا۔ گرلز انڈر 18 کے فائنل میں شمزہ طاہر نے ماہا سید کو 6-3, 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

انڈر 12 ڈبلز کے فائنل میں بلال عاصم اور شاہیل طاہر نے احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان کو تین گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد 7-6, 4-6, 10-7 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 10 کے فائنل میں پشاور کے حمزہ رومان نے لاہور کے احتشام ہمایوں کو 8-3 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔سینئر 40 کے ڈبل میں گیس اینڈ آئل کے طلحہ وحید اور میجر (ر) عدنان نے حسن سید اور محمد خالق کو 6-2, 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ 50 پلس کے فائنل میں عارف فیروز اور محمد خالد نے نثار وقار اور میاں عامر الطاف کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ 60 پلس کے فائنل میں بابر احمد اور بریگیڈیئر (ر) غضنفر نے میجر(ر) سید اکرام اور مبین ملک کو 6-1, 6-1 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔