ہمیں پارلیمنٹ کے وقار اور تقدس کا خیال رکھنا ہوگا اور تمام مسائل کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل کرنا ہوگا‘ میجر (ر) طاہر اقبال

پیر مئی 20:32

اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے وقار اور تقدس کا خیال رکھنا ہوگا اور تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے ہی کرنا ہوگا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

ہم پر اعتراض ہے کہ پورے سال کا بجٹ ہم نے کیوں دیا۔ اس نظام کو چلانے کے لئے ضروری تھا کہ بجٹ پیش کیا جاتا۔

(جاری ہے)

بجٹ میں ٹیکس کم کئے گئے ریلیف دیا گیا ہے اس لئے اپوزیشن خائف ہے۔ اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے۔دہشت گردی کا معاملہ ہو یا ملک کی معاشی صورحال ہم سب کو مل کر ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہوگا‘ ہر معاملے کو پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے اور اس کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی قیمتی زرعی زمین ہائوسنگ سوسائٹیوں کی نذر ہو رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے بنجر زمین کو استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت پر ہمیں بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چکوال میں کسی بھی یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس قائم کیا جائے۔