سیاسی کارکنان کو کرپٹ کر نے کا سہرا شریف برادران کے سر ہے ‘ ڈاکٹر طاہر القادری

نا اہل کا نیا نظام خاندانی لوٹ مار کو تحفظ دینا اور کرپشن پر یقینی سزائوں سے بچنا ہے‘سربراہ عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو

پیر مئی 20:32

سیاسی کارکنان کو کرپٹ کر نے کا سہرا شریف برادران کے سر ہے ‘ ڈاکٹر طاہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنان کو کرپٹ کر نے کا سہرا بھی شریف برادران کے سر ہے ،بچہ بچہ جانتا ہے شریفوں پر پھول پھنکنے اور انکے جلسوں میں جانے کے پیسے ملتے ہیں،شہدائے ماڈل ٹائون کے بے گناہ ورثاء 4سال میں دو سو پیشیاں بھگت چکے ،نا اہل کرپشن پر ٹرائل ہو رہا ہے،نا اہل کا نیا نظام خاندانی لوٹ مار کو تحفظ دینا اور کرپشن پر یقینی سزائوں سے بچنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف کو ملک اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں اسے اسمبلی میں اکثریت نا اہلی ختم کرنے کیلئے چاہیے۔جب ماڈل ٹائون میں بے گناہوں پر ریاستی ادارہ پولیس آگ برسا رہا تھا تب ووٹ کی عزت کہاں تھی نواز شریف کا لب و لہجہ آئین اور قانون کے باغیوں والا ہے ،،سپریم کورٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ظالم نظام کو چیلنج کرنے پر اشرافیہ نے لاشیں گرائیں اور درجنوں شہریوں کو عمر بھر کیلئے معذور کر دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نوا زشریف کی ذہنی حالت خراب ہو چکی انہیں اٹھتے بیٹھتے خلائی مخلوق اور جیل نظر آتی ہے ،اشرافیہ نے سیاست،دولت کے انبار لگانے کیلئے کی ۔سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلوموں کی آہوں اور سسکیوں نے شریف خاندان کو نشان عبرت بنا دیا ،ابھی یہ آغاز ہے اسکا انجام ہونا باقی ہے۔