بلوچستان کا صوبائی بجٹ اجلاس 11مئی کو ہوگا

اجلاس میں 4سو ارب روپے کاٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائیگا

پیر مئی 20:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بلوچستان کی قائمقام گورنر راحیلہ حمید خان درانی نے صوبائی بجٹ اجلاس 2018-19 کے بارے میں 11مئی کو 4بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہیگا ،محکمہ خزانہ کے ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان کا صوبائی بجٹ 4سو ارب روپے کا بجٹ ہوگا جو ٹیکس فری ہوگا خاص طورپر تعلیم کیلئے 50ارب روپے ،امن وامان کیلئے 40ارب روپے ،صحت کیلئے 24ارب روپے ،3سو ارب روپے غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کئے جائیں گے جبکہ 100ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کرنے کا امکان ہے ،جبکہ 20سی25ارب روپے کا خسارے کا بجٹ ہوسکتا ہے موجودہ حکومت کا یہ آخری بجٹ ہوگا اس کے بعد 31مئی کو اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوجائیں گی ۔