خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں غیر فعال ٹیوب ویلز کا نوٹس لے لیا

پیر مئی 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں غیر فعال ٹیوب ویلز کا نوٹس لے لیا ۔ انتظامیہ نے دو ہفتوں میں ٹیوب ویلز کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ حکومت نے غیر فعال ٹیوب ویلز سے متعلق نوٹس لے لیا ہے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ کو مراسلہ جاری کردیا گیا مراسلہ کے مطابق کہ ٹرانسفارمرز کے جلنے اور آپریٹرز کی عدم موجودگی،ٹیوب ویل غیر فعال ہیںموٹرجلنے اور بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ٹرانسفارمرز غیر فعال ہوگئے ہیں انتظامیہ نے دو ہفتوں میں ٹیوب ویلز کو فعال کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔۔