پشاور ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی کے تعاون سے جمیل چوک سے گرین اینڈ کلین کے نام سے صفائی مہم کا آغا کردیا

پیر 7 مئی 2018 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پشاور ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی کے تعاون سے جمیل چوک سے گرین اینڈ کلین کے نام سے صفائی مہم کا آغا کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے صفائی کی جامع مہم کا آغاز کیا ہے ۔مہم کہ تحت ہر ہفتہ صفائی کے لئے پانچ یونین کونسلز کا انتخاب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے آخر میں صفائی مہم کا جائزہ لیا جائے گا عوامی نمائندے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،ڈاکٹرعمران کا کہنا تھا کہ عطائی ڈاکٹرز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کر دی ہے جرمانہ کی صورت میں دوبارہ کلینک کھولنے پر بھاری جرمانہ اور کلینک سیل کیا جائے گا، کلین اینڈ گرین صفائی مہم میں عوامی نمائندے بھی شریک ہوئے

متعلقہ عنوان :