Live Updates

سندھ پولیس زرداری اور راوانوار فورس ہے،فضل الٰہی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر پر جھوٹے ایف آئی آر درج کی گئی ہے اگر سات دن کے اندر انصاف نہ ملا تو ایوان صدر اور وزیر اعظم کے سامنے احتجاج کریں گے،رکن اسمبلی

پیر 7 مئی 2018 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہی نے کہا کہ سندھ پولیس زرداری اور راوانوار فورس ہے، پی ٹی آئی کراچی کے صدر پر جھوٹے ایف آئی آر درج کی گئی ہے اگر سات دن کے اندر انصاف نہ ملا تو ایوان صدر اور وزیر اعظم کے سامنے احتجاج کریں گے۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پولیس دہشت گرد ہیں،فلسطین کی طرح سندھ میں مہاجر اور پختون کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کراچی میں احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کی تھی، فائرنگ پولیس نے کی اور گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے کراچی کے صدر پرتین سو دوکے جھوٹے ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔جھوٹا ایف آئی آر جلد خارج کیا جائے۔ فضل الہی نے دھمکی دی کہ اگر سات دن کے اندر انصاف نہ ملا تو ایوان صدر اور وزیر اعظم کے سامنے خود سوزی کرینگے کراچی فائرنگ میں جانبحق ہونے والے شخص کا تعلق جمعیت علما اسلام ہے مگر پارٹی اس پر خاموش ہے ،لانا فضل الرحمن کی خاموشی زرداری سے اتحاد کا ثبوت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات