خیبر پختو نخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

پیر 7 مئی 2018 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) خیبر پختو نخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔،خیبرپختونخوا اور فاٹا کے حساس اضلاع میں 54لاکھ بچوں تک رسائی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو کے تدارک کے لیے خیبر پختو نخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں خیبر پختو نخوا میں پولیو کے حوالے سے سترہ اضلاع جبکہ فاٹا کے ساتوں قبائلی ایجنسیوں میں مہم کے لیے حساس اضلاع اور فاٹا میں مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے 54لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی کا ہدف رکھا گیا ہے ای اوسی ترجمان کے مطابق فاٹا میں اعلان کردہ مہم کے سلسلے میں بچوں تک ویکسین پہنچانے کے لیے دو دواہلکاروں پر مشتمل چار ہزار ہانچ سو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جن میں چار ہزار ایک سو ا ڑسٹھ موبائل ٹیمیں جبکہ دوسو اکسی مستقل ٹیمیں اور راستوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک سو چار ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔

پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں