چکوال،پٹرولنگ پولیس پڑھال نے سواریاں اٹھاتے سڑک بلاک کرنیوالے ویگن ڈرائیور کو پکڑ کر ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا

پیر 7 مئی 2018 20:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پٹرولنگ پولیس پڑھال نے سواریاں اٹھاتے ہوئے سڑک بلاک کرنے والے ویگن ڈرائیور کو پکڑ کر ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی شاہد امیر نے ڈھڈیال چوک پہنچا تو وہاں پرگاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی، پڑتال کرنے پر معلوم ہوا ہے ویگن نمبرLES 737 جس کو ڈرائیور محمد سبطین ولد سلیم حسین ساکن محلہ چکی ڈھڈیال چلا رہا تھاراستے میں گاڑی رو ک کر سواریاں بیٹھائیں جس سے پوری ٹریفک بلاک ہوگئی، سب انسپکٹر احمد نواز نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔