ضلع پشاور میںبھٹہ خشتوں پر ربڑ جلانے پر پابندی عائد کر دی

پیر 7 مئی 2018 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میںبھٹہ خشتوں پر ربڑ جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈی سی پشاور نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیا کہ ضلع پشاور کے مختلف علاقوں میں برکس فیکٹریاں اور بھٹہ خشت باقاعدگی سے ربڑ استعمال کر ہے ہیں جس سے ہوا میں آلودگی پیدا ہو رہی ہے اور اس سے مختلف بیماریاں پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی تعداد میں بھی ضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث عام لوگوں کے مابین بے چینی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ امن ومان اور افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشتہ لاحق رہتا ہے اس لئے وسیع تر عوامی مفاد میں مذکورہ بالا پابندی کا نفاذ ضروری ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :