پشاور، عمارتوں پرچسپاں کردہ ہزاروں غیر قانونی پوسٹر پر پابندی عائد کردی

پیر 7 مئی 2018 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت عوامی مقامات اور پرائیویٹ عمارتوں پرچسپاں کردہ ہزاروں غیر قانونی پوسٹر ، جن کے باعث ضلع پشاور کی شکل بدنما ہوچکی ہے، پر بعض وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کردی ہے تفصیلات کے مطابق یہ پابندی ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر چسپاں کردہ پوسٹرز ،۱ بینرز اور پمفلٹس آویزاں کرنے، کیونکہ جب یہ پوسٹر اتارے جاتے ہیں تو اسے گندگی اور کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے نکاسی کی نالیوں اور نالوں میں رکاوٹ بھی پیدا ہوتی ہے جس کے باعث پشاور کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جبکہ بعض پوسٹرز پربازاری اور غیر مہذب باتیں مذکور ہوتی ہیںجو نوجوانوں کے ذہنوں کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اس کے علاوہ بعض پوسٹرز کسی فرد یا گروپ یا ادارے کے خلاف خیالات اور مواد پر مبنی ہوتے ہیں جن سے تنازعات اور امن وامان کی صورت حال کو نقصان پہنچنے کے خدشات لاحق ہوتے ہیں یہ حکم فوری طورپر ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا جبکہ اس حکم کی خلاف ورزی پرد فعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :