کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو برقرار رکھ کر شہر میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کی جائیں،جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 20:36

کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو برقرار رکھ کر شہر میں مزید بہتری لانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو برقرار رکھ کر شہر میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کی جائیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاجہاں پر انھیں سندھ میں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں امن لانے پررینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کوششوں کوسراہا۔آرمی چیف نے شہر میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کہ کہ کراچی میں حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔