تمام ممبران قومی اسمبلی کی سیکیورٹی میری ذمے داری ہے، اسپیکرقومی اسمبلی

ارکان قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کیلیےتمام آئی جیزاورچیف سیکریٹریزکوخطوط لکھوں گا،ایازصادق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر مئی 19:54

تمام ممبران قومی اسمبلی کی سیکیورٹی میری ذمے داری ہے، اسپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مئی 2018ء ) ::احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر قومی اسمبلی میں گرما گرم بحث ہو ئی ۔اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے تمام ممبران اسمبلی کی سکیورٹی کو اپنی ذمہ داری قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ تمام ممبران قومی اسمبلی کی سیکیورٹی میری ذمے داری ہے۔ ارکان قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کیلیےتمام آئی جیزاورچیف سیکریٹریزکوخطوط لکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ہر ہونے والے حملے نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔اس حملے کے بعد عوام سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ جہاں ملک کا وزیر داخلہ ہی غیر محفوظ ہو وہاں کسی اور کی حفاظت کو کیسے یقینی بنایا جا سکے گا۔اس حوالے سے مختلف سیاسی شخصیات اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے اس واقعے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر قومی اسمبلی میں گرما گرم بحث ہو ئی ۔جس میں حکومتی اراکین سمیت اپوزیشن ارکان نے کافی متحرک انداز میں حصہ لیا سب کا ہی ایک موقف تھا کہ کل ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے تاکہ سیاست دان اچھے انداز میں اپنی انتخابی مہم چلا سکیں ۔اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے تمام ممبران اسمبلی کی سکیورٹی کو اپنی ذمہ داری قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ تمام ممبران قومی اسمبلی کی سیکیورٹی میری ذمے داری ہے۔ارکان قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کیلیےتمام آئی جیزاورچیف سیکریٹریزکوخطوط لکھوں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کوسیکیورٹی دیناسیکیورٹی فورسز،ایجنسیزکی ذمے داری ہے۔انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ایسےحملے مدارس،مذہبی شخصیات کونشانہ بنانےکاذریعہ بھی ہوسکتےہیں۔ایساٹارگٹ چنا جاتا ہے کہ بڑی خبر بنے۔انکا کہنا تھا کہ ایم این ایز کوالیکشن مہم بھی کرنی ہے،یقینی بنایا جائےایساواقعہ نہ ہو۔ایوان کی متفقہ رائےہےارکان کےتحفظ کیلیےسیکیورٹی اداروں کےسربراہان کوخط لکھوں اس لئیے جلد ہی یہ خط لکھ دیا جائے گا ۔