وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات

کے انتخابات میں عوام کے اعتماد سے کامیاب ہو کر ترقی اور عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے آئندہ انتخابات میں عوام کی خدمت ہی کامیابی کا پیمانہ ہوگا، تبدیلی کے دعویدار خیبرپختونخوا میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ کرسکے وزیراعلی پنجاب

پیر 7 مئی 2018 20:39

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام کی خدمت ہی کامیابی کا پیمانہ ہوگا۔ تبدیلی کے دعویدار خیبرپختونخوا میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نعرے لگانے والوں نے خیبرپختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اورسر سے پائوں تک کرپشن میں لتھڑے احتساب کی بات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والو ںکا احتساب کریں گے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام کے اعتماد سے کامیاب ہو کر ترقی اور عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ملاقات کرنے وا لوں میںصوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا، اراکین پنجاب اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی اورحاجی احسان الدین قریشی شامل تھے۔