محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نارووال کے زیر اہتمام میلہ بیساکھی کے موقع پر لائیوسٹاک شو کا اہتمام

پیر 7 مئی 2018 20:42

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نارووال کے زیر اہتمام میلہ بیساکھی کے موقع پر گز شتہ دنو ں تحصیل ظفروال میںایک لائیوسٹاک شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نئیر مقصود، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک ظفروال ڈاکٹر محمد اکمل کے سا بق ممبر ضلع کو نسل معروف سما جی شخصیت رتن لال نے مہما ن خصو صی کی حیثیت سے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

لا ئیو سٹا ک شو میں بیل دوڑ اور خوبصورت مو یشیو ں کے مقابلے کروائے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی سا بق ممبر ضلع کو نسل رتن لال نے جیتنے والے فارمرز حضرات کو مبارک باد پیش کی اور محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کو سراہا جبکہ لائیوسٹاک فارمرز کے لیے لائے گئے مختلف منصوبہ جات کی تعریف کی ۔بعد ازا ں مقا بلے کے اختتام پر مہما ن خصوصی نے لا ئیو سٹا ک شو میں نما یا ں کا رکر دگی کا مظا ہر ہ دکھا نے وا لے مختلف کیٹگری کے مویشی ما لکا ن میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :