جھو ٹ بو لنا اور الزام تراشی کر نا عمران نیا زی کی عادت بن چکی ہے‘عامر اقبال سندھو

پیر 7 مئی 2018 20:42

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ حکو مت نے صحت کے شعبے میں اربو ں روپے کی سر ما یہ کا ری کی ہے ، ہسپتا لوں میں ا علیٰ معیا رکی مفت ادویات کے علا وہ آٹو میٹک بیڈاورتمام سر جری کی سہولت دستیا ب ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اب کسی ما فیا کی جا نب سے پیسے کما نے کے لئے سی ٹی سکین مشین خراب کر نے کاکلچر دفن ہو چکا ہے۔

بد قسمتی سے ملک میں الزام تراشی کا کلچر بن چکا ہے جھو ٹ بو لنا اور الزام تراشی کر نا عمران نیا زی کی عادت بن چکی ہے۔ گزشتہ پا نچ بر سوں کے دوران انہوں نے اپنے صو بے میں کو ئی منصو بہ لگا نے کی بجائے صرف جھو ٹ اور الزام ترا شی کی ہے ، وہ صرف دھرنے، شٹر ڈائون اور انتشار کی سیا ست میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :