سینیٹر سسی پلیجو کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا

پیر 7 مئی 2018 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی رکن سینیٹر سسی پلیجو کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی کے اختتامی اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے سسی پلیجو کا نام تجویز کیا جبکہ سینیٹر خانزادہ خان نے ان کے نام کی تائید کی۔ چیئرپرسن منتخب ہونے کے بعد انہوں نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ کمیٹی کی کاروائی کو نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :