خاوند کی معمولی غلطی کے باعث خاتون گینگ ریپ کا شکار بن گئی

پیر 7 مئی 2018 20:46

خاوند کی معمولی غلطی کے باعث خاتون گینگ ریپ کا شکار بن گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) بھارت کے صوبے بھونیشور کے ضلع اڑیسہ میں شوہر کی جانب سے رات گئے بیوی کو ’غلطی‘ سے اپنے سفر کے دوران شاہراہ پر اتارنے کے بعد 30 سالہ خاتون کو 6 افراد نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا۔مذکورہ خاتون جمعرات کی رات سے گمشدہ تھیں جس کے بعد انہیں اتوار کے روز جگت سنگھ پور ضلع سے تلاش کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات کو خاتون کو جگت سنگھ پور میں اپنے رشتہ داروں کے گھر سے بر آمد کیا گیا۔جگت سنگھپور انگول سے 150 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے ،پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ خاتون نے ریپ کا نشانہ بننے کے بعد طویل سفر کیسے طے کیا۔سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ گینگ ریپ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنبھالپور کا رہائشی خاندان ضلع انگول سے گزر رہا تھا اور اس موقع پر خاوند ڈرائیونگ سیٹ پر تھا جبکہ بیوی پیچھے اور بیٹی آگے بیٹھی تھی۔پولیس افسر کے مطابق رات کے 10 بجے کے قریب ضلع انگول میں بیوی نے رفع حاجت کے باعث خاوند سے گاڑی روکنے کا کہا جب گاڑی رکی اور خاتون کچھ دیر کے بعد واپس پانی لینے آئی تو دوبارہ دروازہ بند ہونے کی آواز سے شوہر نے بیوی کے بیٹھ جانے کا کر گاڑی چلا دی۔شوہر نے بتایا کہ17 کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد خاوند نے کچھ سامان لینے کیلئے گاڑی کو روکا تو اسے احساس ہوا کہ بیوی پیچھے موجود نہیں تھی جس کے بعد علاقے میں بیوی کی تلاش شروع کی اور ناکامی پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔