یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا رمضان ریلیف پیکیج کے تحت1ارب 73کروڑ کی سبسڈی کیلئے انتظامات مکمل

عوام کو معیاری اشیاء خورد و نوش سمیت 1ہزار اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائے گی

پیر 7 مئی 2018 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت1ارب 73کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں عوام کو معیاری اشیاء خورد و نوش سمیت 1ہزار اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان سواتی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج2018 کو حتمی شکل دیدی گئی ہیں اور بہت جلد ملک بھر کے تمام سٹورز پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش سبسڈائزڈ ریٹس پر دستیاب ہونگی انہوںنے کہاکہ کارپوریشن نے تمام اشیاء خوردونوش کی سپلائی بحال کر دی گئی ہیں جو گذشتہ کچھ عرصہ تک کیش فلو اور دیگر مالی امور کیوجہ سے مشکلات کا شکار تھی انہوں نے کہاکہ نئے ایم ڈی سید حبیب الرحمن گیلانی کی کوششوں کی وجہ سے اور سبسڈی ملنے کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر شب وروز محنت کی جا رہی ہے تاکہ سارے اشیاء کی سپلائی بحال ہو سکے اورعوام کور روزمرہ اشیاء خوردنوش کی کسی قسم کی کوئی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوںنے کہاکہ نہ صرف رمضان پیکج کی وجہ سے ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی قسم کی کوئی شارٹیج نہیں ہوگی اور عوام کو بلا تعطل معیاری اشیاء خوردونوش کی ارزاں نر خوں پر فراہمی یقینی بنائی جائیگی ترجمان کے مطابق ماہ رمضان کے دوران عوام کو وفاقی حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی 1ارب3 7کروڑ کی سبسڈی کی وجہ سے 19اشیاء خوردونوش انتہائی سستے داموں دستیاب ہونگی اُسمیں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا،بیسن، کجھور، سفید چنے ،گھی، کوکنگ آئل، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات شامل ہے، اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنی طرف سے بھی 1000سے زائد اشیاء پر 5%سی10%تک ریلیف فراہم کریگا۔

۔۔۔۔اعجاز خان