بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کودا بابر کا بجٹ تقریر کے بعد ایوان بالا سے واک آئوٹ

پیر 7 مئی 2018 20:50

اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کودا بابر بجٹ تقریر کے بعد ایوان بالا سے واک آئوٹ کرگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر کودا بابر نے گوادر اور بلوچستان کو ترقی سے محروم کرنے کے خلاف تقریر کی اور اپنی تقریر مکمل کرنے کے بعد وہ ایوان بالا سے واک آئوٹ کرگئے۔ چیئرمین سینٹ نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ انہیں منا کر ایوان میں واپس لائیں‘ چند منٹ بعد ہی وہ ایوان میں واپس آگئے۔

متعلقہ عنوان :