نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقوں کو ضم کردیا گیا ہے جو زیادتی ہے، سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل

پیر مئی 20:50

اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقوں کو ضم کردیا گیا ہے جو زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیرانی اور موسیٰ خیل کے عوام زیادتی کو قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ 11 مئی کو دو اہم شاہراہیں بند کی جائیں گی۔ بعض سیاسی جماعتیں سازباز کرکے جمہوریت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ تعصب کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں جن پر ہمیں اعتراض ہے۔