وفاقی اردو یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے سے زائد کرپشن دائر مقدمے کی سماعت

عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

پیر 7 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے سے زائد کرپشن دائر مقدمے کی سماعت پیر کوہوئی۔عدالت میں نامزد ملزمان سابق وائس چانسلر ظفر اقبال، ہماساجد، اظہر علی شاہ اور محمد علی پیش ہوئے۔۔عدالت میں مقدمے میں نامزد اردو یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق رجسٹرار کی جانب سے عدالت میں ملزم کے وکلا نے موقف اپنایا کہ فہیم الدین کینسر کے مرض میں مبتلا ہے وہ اسپتال میں زیر علاج ہے، جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دہتے ہوئے مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔۔نیب کہ جانب ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی طور پر سیکورٹی کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔#