فنکشنل مسلم لیگ کا کراچی میں تنظیم سازی کا اعلان

کراچی کے 6 اضلاع میں نئے عہدیداروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 7 مئی 2018 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) فنکشنل مسلم لیگ نے کراچی میں نئی تنظیم سازی کا اعلان کردیا صوبائی صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی کی منظوری کے بعد جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے کراچی کے 6 اضلاع میں نئے عہدیداروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت ضلع سا?تھ کے صدر ذکر یا حسن جنرل سیکریٹری سید شاھد اقبال ،ضلع ملیر کے صدر منظور حسین ڈاہری، جنر ل سیکریٹری جمال الدین ،ضلع ایسٹ کے صدر تابش حسین جنرل سیکریٹری سید دانیال شاہ ،ضلع ویسٹ کے صدر رضا خان جنرل سیکریٹری فرحان عالم ، ضلع سینٹرل کے صدر بابر جھانگیر جنرل سیکریٹری رانا اویس ،ضلع کورنگی کے صدر چوہدری تنویر جنرل سیکریٹری محمد سالار خان عرف راجہ صاحب شامل ہے جب کہ فنکشنل لیگ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری ارشد شر ایڈووکیٹ کو کنوینر اور ڈپٹی کنوینر اظہر شیخ کو مقرر کیا گیا ہے اس موقع پر صوبائی صدر اور وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ھدایات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اضلاع میں عوام سے رابطے میں رہیں کراچی شہر کو تعصب کی سیاست سے پاک کرکے فنکشنل لیگ کا گڑھ بنا کر صاف ستھری سیاست کی روایت ڈالیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں مکمل طرح عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور وہ لسانی بنیاد پر سیاست کرکے اپنی ساکھ کو آخری سہارا دینے کے کوشش کر رہے ہیں کراچی کا عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ کمیشن مافیا کرپٹ حکومت نے کراچی کے عوام کو کچھ نہیں دیا فنکشنل لیگ حکومت میں آکر کراچی کے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے شہریوں کو پینے کا صاف پانی بجلی کے فراہمی سیوریج کا بہتر نظام بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے ساتھ کراچی سے تعصب اور لسانیت کے سیاست کو ہمیشہ کے لئیے دفن کردیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کے بنیاد ہے لیکن پیپلز پارٹی نے اپنی ذاتی مفادات کے خاطر مفلوج کردیا ہے اس موقع پر جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کو ھدایات کی کہ پارٹی کو یو سی کے سطح پر مضبوط کیا جائے اور فنکشنل لیگ جلد کراچی میں ایک تاریخی جلسہ کریگی۔

#