لی مارکیٹ کی عمارت میں آتشزدگی، کوریئر کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان اور 2گاڑیاں جل گئیں

پیر 7 مئی 2018 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) لی مارکیٹ آٹھ چوک کے قریب عمارت میں آتشزدگی ایک شخص زخمی ،پی ای سی ایچ ایس میں کوریئر کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل اور دو گاڑیا ں جل کر تبا ہ ہوگئیں۔تفصیلا ت کے مطابق پیر کو لی مارکیٹ آٹھ چوک کے قریب عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع پولیس فائر بریگیڈ حکا م کو دی گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے جدوجہد شروع کردی اور تقریبا 20منٹ کی جدو جہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ 3گاڑیاں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ہے اور آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

مزکورہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

پی ایس یچ ایس بلاک 2میں واقع بنگلہ نمبر 1229/Cمیں قائم نجی کوریئر کمپنی کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔فائر بریگیڈ کے دوفائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک فائر ٹینڈر کوطلب کرلیا گیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا اس دوران کوریئر کمپنی کے دفتر میں رکھے بھاری مالیت کے بچوں اور خواتین کے برانڈ ز سوٹس ،فرنیچر ،ریکارڈ ،جنریٹر ،2گاڑیوں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جس وقت فائر بریگیڈ کا عمل نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پہنچا تو آگ لگی ہوئی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3فائر ٹینڈر کی مددسے آگ پر قابو پالیا اور بنگلے لی بالائی منزل پر رکھے سامان کو جلنے سے بچالیا فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ فوری طور پر آگ کی وجہ اور نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔کوریئر کمپنی کے ڈائریکٹرنعیم اختر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کی عقبی میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے رکھے گئے کچرے دان میںلگائی جانے والی آگ کی چنگاری سے دفتر میں رکھے خالی کارٹن میں آگ لگی۔#