پاک کالونی میں منشیا ت فروشوں کیخلاف آپریشن ،10مشتبہ گرفتار

پیر 7 مئی 2018 20:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی کے مختلف علاقوں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،10مشتبہ افراد زیر حراست تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو پاک کالونی کے مختلف علاقوں میں قانو نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور سیل کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یا اند آنے کی بالکل اجازت اجازت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے مخصوص گھروں کی تلاشی لی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی۔بعدا زاں 10 مشتبہ افراد حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست افرا د میں جرائم پیشہ افراد شامل ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ ،مختلف اقسام کی گولیاں اور منشیا ت برآمد ہوئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ ان افراد کا تعلق لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر سے ہے۔#