جیکب آباد،سماجی تنظیم ہرے کرشنا ویلفئیر کی جانب سی100 غریب ہندو خاندانوں میں یو پی ایس اور پنکھے تقسیم

پیر 7 مئی 2018 20:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سماجی تنظیم ہرے کرشنا ویلفئیر کی جانب سے گرمی سے بچا? کے لئے 100غریب خاندانوں میںیوپی ایس پنکھے قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ہریکرشنا ویلفئیر کی جانب سے جنتا ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںشہر کے معززین منوہر چا?لہ،ڈاکٹر رادھا کرشن،ڈاکٹر ہری داس اور دیگر نے ہندو برادری کے سو غریب خاندانوں میں گرمی سے بچا? کے لئے یوپی ایس پنکھے قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کئے ہندو برادری کے معزین نے نوجواں کی اس کارخیر کی تعریف کی اس موقع پر ہرے کرشنا ویلفئیر کے امیت کمار چھابڑیا،پردیپ سیتلانی،جیٹھا نند ،اکشے کہرانا،ونود اروڑا،سنجے پاہوجااور دیگر نے بتایا کہ آپس میں ہر ماہ چندہ کرکے غریب خاندانوں کی مدد کررہے ہیںاس سے قبل 30غریب ہندو جوڑوں کی مختلف اوقات میں اجتماعی شادی کروائی ہے اور انہیں جہیز کا سامان بھی دیا ہے سینکڑوں غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی دے رہے ہیںاس با ر چونکہ جیکب آباد میں شدید گرمی ہوتی ہے لوڈشیڈنگ سے لوگ پریشان اور بیمار بھی ہورہے ہیں اس لئے غریب خاندانوں کو ممبران کے مشورے سے یو پی ایس سسٹم کے پنکھے دے رہے ہیں ہمارے پاس 127غریب خاندانوں کی درخواستیں موصول ہوئیںجن کی قرعہ اندازی کی گئی اور 100غریب خاندانوں میں تقسیم کئے ہیں جن میں ایک بیٹری ایک یو پی ایس ایک پنکھادو سیور شامل ہیںفی خاندان 12000کی مالیت کا یوپی ایس سسٹم دیا گیا ہے غریبوں کی خدمت ہمارا مقصد ہے یہی جذبہ اگر سب اختیار کریں تو پریشانیاں ختم ہو جائیں گی