وزیراعظم کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات پر اجلاس بے نتیجہ ختم ، دوبارہ جمعرات کو طلب

پیر 7 مئی 2018 20:57

وزیراعظم  کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات پر اجلاس بے نتیجہ ختم ، دوبارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات پر اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، اور جے یو آئی (ف) اور محمود اچکزئی گروپ اپنے اپنے موقف پر قائم رہے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت فاٹاا صلاحات پر اجلاس ہوا جس میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کیا گیا تھا تا کہ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے اور اس پر اتفاق رائے قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان شریک نہیں ہوئے، ان کی نمائندگی اکرم خان درانی نے کی۔ اجلاس 2گھنٹے جاری رہا، جس میں جے یو آئی (ف) کی طرف سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی مخالفت کی گئی جبکہپختونخو امیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی گروپ سمیت باقی جماعتوں نے انضمام کی حمایت کی جس وجہ سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ وزیراعظم نے مسئلے کے حل کیلئے اجلاس جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔