افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری ،42 جنگجو ہلاک،24 زخمی

پیر مئی 20:59

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری سے 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے حصہ لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں طالبان اور داعش جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں۔

اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔۔افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔بری فوج نے علاقے کو کلیئر کروا لیا ہے۔