وفاقی دارا لحکومت میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر دیا

تھانہ کھنہ اور تھانہ سہالہ پولیس نے سٹریٹ کر ائمز،موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث تین گر وہوں کی11ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کاتھا نہ کھنہ اور تھانہ سہالہ کے علاقہ صنم چوک ،برما ، پٹھان کالونی اورشکریال میں وارداتیں کر نے کا انکشاف مقدما ت درج کر لیے گئے

پیر 7 مئی 2018 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی دارا لحکومت میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر دیا، تھانہ کھنہ اور تھانہ سہالہ پولیس نے سٹریٹ کر ائمز،موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث تین گر وہوں کی11ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ کھنہ اور تھانہ سہالہ کے علاقہ صنم چوک ،برما ، پٹھان کالونی اورشکریال میں وارداتیں کر نے کا انکشاف بھی کیا ہے، ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن سمیت تین مو ٹر سائیکل ، چودہ موبائل فون بر آمد کر کے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیموں کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے سٹر یٹ کر ائمز کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی رورل حسام بن اقبال کو دیا جنہو ں نے اے ایس پی سہالہ احمد ارسلان،ڈی ایس پی راجہ طاہر حسین، ایس ایچ او تھانہ کھنہ سب انسپکٹر لیاقت علی ،اے ایس آئی نصیر احمد ،اے ایس آئی ساجد ،اے ایس آئی افتخار احمد ، محمد نواز ، اے ایس آئی غلام رسول ،ملازمان قاسم ،بدر شفیق ،محمد عمر اور دیگر پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں جنھوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کیا ،تھانہ کھنہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان محمدحسنین علی ، شاہمیر،ذیشان ،وسیم احمد ،قاسم عباس ،قدیر شفیع ،فہیم اللہ ،عرفان عرف چھوٹاکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3چوردی شدہ موٹر سائیکل، 5عدد پسٹل تیس بور،14 موبائل فون،2کمپیوٹرز ،2ایل سی ڈیز ،نقاب اور دیگر اشیاء بر آمد کر لی ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں 5مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، اسی طرح تھانہ سہالہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین ملزمان جن میں خورشید ، عبد الغفور اور بخت علی عرف حاجی شامل ہیں کو پٹھان کالونی سے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین پسٹل ،ایک گاڑی اور دیگر اشیاء بر آمد کر لی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سہالہ میں چار مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ملزم عبد الغفور جو تھانہ لوہی بھیر کے ڈکیتی کے مقدما ت میں ریکارڈ یافتہ ہے اس نے ڈکیتیوں نے ایک نیا گینگ تشکیل دے رکھا تھا، ملزمان تھانہ کھنہ اور تھانہ سہالہ کے علاقوں میں سٹریٹ کرائمز ،چوری کی وارداتیں کرتے تھے، ، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس ٹیم کی اعلیٰ کار کردگی پر آئی جی اسلام آباد سے بھی انعامات کی سفارش کی جائے گی۔