راولپنڈی میں پا نچ رو زہ انسد اد پو لیو مہم شروع ہو گئی

انسداد پو لیو مہم میں08لاکھ40ہز ار بچو ںکو پولیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوا ئے جائیں گے

پیر 7 مئی 2018 21:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ڈ ی سی را ولپنڈی طلعت محمود گو ندل نے ڈ پٹی کمشنر آفس میں بچوں کو پولیو کے حفا ظتی قطر ے پلو ا کر پا نچ رو زہ انسد اد پو لیو مہم کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاںمہم کے لئے کئے جا نے والے انتظامات کا تفصیلی جا ئز ہ لیتے ہو ئے مز ید ہد ایات جا ری کیں اورکہا کہ انسدا د پو لیو مہم کو قو می فر یضہ سمجھ کر انجام د یتے ہو ئے اس میں نہ صر ف پیشہ ورانہ ذ مہ داری کا مظا ہرہ کیا جائے بلکہ اسے سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا نے میں اپنا فعا ل کردار ادا کیا جا ئے ۔

انہوں نے ہد ایت کی کہ دور افتادہ اور مسا فر بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے اور پو لیو و ر کر زکی خصو صی ٹر یننگ کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ آگا ہی سیشنز کے ذ ر یعے وا لد ین کی اس مہم میں شمولیت کروا ئی جائے اوران میں یہ احسا س بیدا ر کیا جائے کہ ان کی ذرا سی لا پر وا ہی ان کے بچے کے لئے عمر بھر کا رو گ بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ محمد سہیل چو ہد ری، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر عبد الجبا ر،چو ہد ری محمد حسین اور دیگرمتعلقہ سر کا ری افسرا ن بھی اس مو قع پر ان کے ہمر اہ تھے۔

سی ای اوہیلتھ اتھا ر ٹی سہیل احمد چو ہد ری نے انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میںکئے جا نے والی انتطا ما ت کی تفصیل سے آ گا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ07مئی سے 11 مئی تک جا ری ر ہنے والی انسداد پو لیو مہم میں 05سال سے کم عمر کے 08لاکھ40ہز ار بچو ںکو پولیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میںانتظا ما ت کو حتمی شکل د یتے ہو ئی221 یو سی ایم اوز اور496یریا انچا رج کو مقر ر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ2333مو با ئل ٹیمیںتشکیل دیں گئی ہیں اور287 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ119 ٹرا نزٹ پو انٹس مقرر کئے گئے ہیںانہو ں نے بتا یا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور ہیلتھ افسر ان مہم کی نگر انی کر رہے ہیں اور پو لیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی کا بھی انتظا م کیا گیا ہے۔ ڈی سی را ولپنڈی نے ہدا یت کی کہ روزا نہ کی بنیاد پر انسداد پو لیو مہم کی تفصیلی ر پو ر ٹ ڈ ی سی آ فس بھیجی جائے۔

متعلقہ عنوان :