احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ جمہوریت پر حملہ ہے‘ گولی اور گالی ن لیگ کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ‘ عامر رزاق

پیر مئی 21:02

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ عامر رزاق نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔گولی اور گالی ن لیگ کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔۔ن لیگ کو سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے لیگی کارکنان کمر بست ہو چکے ہیں۔

ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کو عوامی خدمت سے دور نہیں رکھا جا سکتا ہے۔گولی کا جواب ووٹ کی پرچی سے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عامر رزاق نے مذید کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایسے اوچھے اور گھنونے عظائم ن لیگ کو عوامی خدمت سے دور نہیں کر سکتے ہیں۔۔ن لیگ کا ہر کارکن واقعہ پر افسوس کا اظہار کر رہا ہے۔۔حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ایسے واقعات جمہوریت کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتے ہیں۔۔میاں نواز شریف کے قافلے کا ہر شخص جمہوریت اورووٹ کے تخفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔