الحاج حافظ محمد یعقوب نقشبندی ؒ کا سالانہ عرس وجلسہ دستار فضیلت کل جامع تعلیم القرآن گڑھا بجاڑ شروع ہو گا

پیر 7 مئی 2018 21:02

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) الحاج حافظ محمد یعقوب نقشبندی ؒ کا سالانہ عرس مبارک وجلسہ دستار فضیلت کل 8مئی بروز منگل صبح نو بجے جامع تعلیم القرآن گڑھا بجاڑ شروع ہو گا۔اختتامی دعا دن 1.30پر ہو گی۔عرس کی تقریب سے خصوصی خطاب سجادہ نشین آستانہ عالیہ سبز کوٹ پیر سید ابرار حسین شاہ خوارزمی کریں گے۔عرس وجلسہ دستار فضیلت کی صدارت علامہ بشیر مصطفوی کریں گے۔

(جاری ہے)

عرس کے پروگرام کی نگرانی صاحبزادہ محمد قاسم رمضان کریں گے جبکہ زیر قیادت حاجی محمد طاہر منعقدہ ہوگا۔نقابت کے فرائض محمد واجد مدنی،ہدیہ نعت وسیم مدنی اور حسنین شاہد پیش کریں گے۔تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد عابد رضا حاصل کریں گے۔جلسہ دستار فضیلت میں فارغ التحصیل حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی جائیگی۔عرس کے اختتام پر پیر ابرار حسین شاہ خوارزمی خصوصی دعا فرمائیں گے اور زائرین میں لنگر تقسیم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :