اقوام متحدہ کشمیریوں کا خون روکنے کیلئے کردار ادا کرے،وزیراعظم

دنیا کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا نی چاہیے،بھارتی افواج نے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کی نئی لہر شروع کی ہے، بھارت آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی فراہم نہیں کر رہا، کشمیری 5نسلوں سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کشمیر میں بھارتی مظالم پر ردعمل

پیر مئی 21:07

اقوام متحدہ کشمیریوں کا خون روکنے کیلئے کردار ادا کرے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کی نئی لہر شروع کی ہے، بھارت آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی فراہم نہیں کر رہا، کشمیری 5نسلوں سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اقوام متحدہ کشمیریوں کا خون بہنے سے روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ردعمل اور بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج معصوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، بھارتی افواج نے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کی نئی لہر شروع کی ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو نظربند اور گرفتار کیا گیا، پر امن مظاہرین کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کا کہ گزشتہ 36گھنٹے میں 14معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، بھارت آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی فراہم نہیں کررہا، آزاد مبصرین کو روکنا بھارتی مظالم کا اعتراف ہے،کشمیری پانچ نسلوں سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، دنیا کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا نی چاہیے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا خون بہنے سے روکنے کیلئے کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔