کشمور،کچے کے علاقے میں ڈاکوں سے مقابلہ، ایس ایچ او شہید، 2 اہلکار زخمی

پیر مئی 21:07

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کشمور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوں سے ہونے والے مقابلے میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں نواب جاگیرانی نامی بدنام زمانہ ڈاکو اور اس کے گینگ نے 4 مغویوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔خفیہ اطلاع پر پولیس نے وہاں کارروائی کی تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ایس ایس پی کے مطابق حملے میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن موقع پر ہی شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :