فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کا وفد(کل) وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات کرئیگا

پیر 7 مئی 2018 21:07

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کا وفد(کل) وزیر اعظم ..
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کا وفد صدر غضنفر بلور اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کی سر براہی میں منگل 8مئی 2018 کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتا ح اسما عیل سے ملا قا ت کر کے حالیہ 2018-19 قو می بجٹ سے متعلق مختلف مسائل اور انا مو لیز (مشکلات) سے آگا ہ کر ے گا اور فنانس بل 2018میں ان خامیوں کو جلددور کرنے پر زور دے گا۔

ان مسائل کو بیان کرتے ہو ئے چیئر مین بجٹ ایڈ وائز ی کو نسل سید مظہر علی ناصر نے حکومت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ GIDCسے متعلق پرانے معاملا ت کو جلد حل کیا جا ئے اور پرانے جمع شدہ GIDCرقوم کو بھی مو جو دہ مد ت ختم ہو نے سے پہلے حل کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہو کہاکہ Further Taxسیلز ٹیکس غیر رجسٹرڈلو گو ں پر 3فیصد سے 1فیصد کیا جا ئے ۔ سید مظہر علی نا صر نے یہ بھی تجو یز پیش کی ہے کہ فا ئنل ٹیکس FTRمیں کمر شل امپو رٹر کی حیثیت کو بحال کر تے ہو ئے ٹیکس امپو رٹ اسٹیج پر 6فیصد کی شر ح سے سیکشن 143(B)آف انکم ٹیکس ITO 2001 کے تحت مکمل اور فائنل قرار دیا جا ئے ۔

ری فنڈ سے متعلق مسائل پر مظہر علی نا صر نے حکو مت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ حکو مت کو تمام جمع شدہ ری فنڈ کلیم کی ادائیگی کو بشمو ل فیڈرل اور لو کل ٹیکسز اور ڈیو ٹی تین مہینو ں کے دوران ادائیگی کو یقینی بنا ئے جا ئے تا کہ ایکسپورٹر کو مکمل دیوالیہ سے پچا یا جا ئے ۔ سید مظہر نا صر نے مزید بتا یا کہ سر کلر 14 6 #اکتو بر2011 میں پیش آئی تمام مشکلا ت کو دور کر نے کی در خواست بھی پیش کر ے گی جس میں یہ کہا گیا ہے جو صنعتی یو نٹ KPKکے متا ثر ہ ایریا ز میں واقع ہیں اور ان کی Sales متا ثر ہ علا قو ں سے با ہر ہو تی ہے وہ انکم ٹیکس سے ٰExemptedنہیں ہو گی مگر جب یو نٹس متا ثرہ علاقوں سے با ہر اور Salesبھی متا ثرہ علاقو ں سے با ہر ہو گی تب ہی وہ انکم ٹیکس سے Exemptedہو گی اس طر یقہ کا ر سے آپس میں بے دلی اور KPKصو بہ کے تا جر وں میں Confusionپیدا ہو گا۔