شام،اسد رجیم کے شہری علاقوں پرحملے،4شہری جاں بحق، متعدد زخمی

سال ِ نو سے ابتک اسد انتظامیہ اور حمایتیوں کے حملوں میں 179 بچے اور 121 خواتین سمیت 662 شہری جان گنوا چکے، 4 ہزار 201 افراد زخمی ہوئے، رپورٹ

پیر مئی 21:34

ادلیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) شام کے شہر ادلیب پر اسد رجیم کے شہری علاقوں پر تازہ حملے میں 4شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بڑی تعداد زخموں سے چور ہے،سال ِ نو سے ابتک اسد انتظامیہ اور حمایتیوں کے بری و فضائی حملوں میں 179 بچے اور 121 خواتین سمیت 662 شہری جان گنوا چکے اور 4 ہزار 201 افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ادلیب سول دفاع کے منیجر مصطفیٰ حج کا کہنا ہے کہ کل دوپہر کے وقت ضلعے مضافاتی علاقوں پر شدید بمباری کی گئی۔

(جاری ہے)

شام میں بشارالاسد انتظامیہ کے لڑاکا طیاروں کی ادلیب میں تناؤ میں گراوٹ علاقے کی حدود میں واقع رہائشی علاقوں پر بمباری سے 4 شہری ہلاک ہو گئے۔ادلیب سول دفاع کے منیجر مصطفیٰ حج کا کہنا ہے کہ کل دوپہر کے وقت ضلعے مضافاتی علاقوں پر شدید بمباری کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 4 شہری لقمہ اجل بنے ہیں تو شہریوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔محکمہ شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سال ِ نو سے ابتک اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں کے بری و فضائی حملوں میں 662 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھے ہیں کہ جن میں 179 بچے اور 121 خواتین شامل ہیں، ان حملوں میں 4 ہزار 201 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :