سعودی عرب میں گرجا گھر کی تعمیر سے متعلق خبریں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں،گرجا کی تعمیرکاکوئی معاہدہ نہیں ہوا،مصری کیتھولک کلیسا انتظامیہ

پیر مئی 21:36

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) مصری کیتھولک کلیسا انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گرجا گھر کی تعمیر سے متعلقو خبریں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں،مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے لیکن گرجا کی تعمیر سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی کیتھولک کلیسا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گرجا گھر تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اس حوالے سے میڈیا میں جاری تاثر غلط اور بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

کیتھولک کلیسا مصر کی جانب سے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ویٹی کن سٹی کے بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نیسعودی عرب کا دورہ کیا جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاملات پر باہمی طور پر دستخط بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا معاہد ہ قرار دے دیا گیا۔وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد ا?سمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھاجس میں ثقافتی تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔ دورے کے دوران سعودی عرب میں گرجا گھر بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :