بھارت،مدھیہ پردیش میں دولہے گھوڑی پر نہیں چڑھ پائیں گے

انتظامیہ نے گھوڑوں کی سواری پر پابندی عائد،گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف پراحتیاطی اقدامات اٹھائے گئے،حکام

پیر 7 مئی 2018 21:36

بھارت،مدھیہ پردیش میں دولہے گھوڑی پر نہیں چڑھ پائیں گے
بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دولہے گھوڑی پر نہیں چڑھ پائیں گے، انتظامیہ نے گھوڑوں پر بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی،گھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف پابندی عائد کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شادیوں کے سیزن سے قبل انتظامیہ نے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کی وجہ سے ایک جانب اگر روایتی انداز میں شادی کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب گھوڑے کے مالکوں کو بھی شادی کے اس موسم میں نقصان کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے گھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے۔لیکن یہ فیصلہ وہاں کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔یہ بیماری بھوپال کے قاضی کمیپ کے علاقے میں رہنے والے رحمان بخش کے گھوڑے میں پائی گئی ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطاً یہ اقدامات کیے۔

متعلقہ عنوان :