فاسٹ بائولر جنید خان پالتو کتے کی موت پر افسردہ

کتے کی پرورش پر رقم کیساتھ قیمتی وقت بھی صرف کیا،کتے سے انتہائی لگائو تھا، کبھی اپنے پالتو کتے کو بھلا نہیں پائیں گے،جنید خان

پیر 7 مئی 2018 21:41

فاسٹ بائولر جنید خان پالتو کتے کی موت پر افسردہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان پالتو کتے کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں۔ جنید خان جنہوں نے کتے کو بڑی محبت سے پالا تھا اس کیلئے کھانے پینے کا خصوصی اہتمام کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتے کی پرورش پر رقم کے ساتھ ساتھ اپنا قیمتی وقت بھی صرف کیا جس کی وجہ سے انہیں اس کتے سے انتہائی لگائو ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جنید خان کے پالتو کتے جوئی کو چند روز قبل اس وقت ایک موٹر سائیکل سوار کچل کر فرار ہوگیا تھا جب وہ گلی میں کھیل رہا تھا۔جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنے پالتو کتے کو بھلا نہیں پائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 27 اپریل ان کی زندگی کا نہ بھلائے جانے والا دن ہے کیونکہ اس دن میرا پہلا بیٹا پیدائش کے کچھ دیر بعد انتقال کر گیا تھا ۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی موت کسی بھی باپ کیلئے کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ کبھی کسی باپ کو یہ دن نہ دکھائے۔

متعلقہ عنوان :