مانچسٹر سٹی نے پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا

ہڈرز فیلڈ کے خلاف ان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر وہ چیمپئن بن گئے

پیر 7 مئی 2018 21:41

مانچسٹر سٹی نے پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے تیسری بار انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا، ہڈرز فیلڈ کے خلاف ان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر وہ چیمپئن بن گئے۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ میں رواں سیزن کی نمبر ون ٹیم مانچسٹر سٹی کا ہڈرز فیلڈ کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول نہ کر سکی۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کے باعث ایونٹ کی چیمپئن بن گئی، انہوں نے تیسری بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :